پاکستان رینجرز (سندھ) اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے لیاری گینگسٹرز کے خلاف افشانی گلی کلاکوٹ لیاری میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران بابا لاڈلا اور اسماعیل افشانی گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم سلمان عرف سلم عرف سلام کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغواءبرائےتاوان, بھتہ وصولی اور پولیس مقابلوں کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک میں بھی درج ہےـ گرفتار ملزم 2011 میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروہ میں شامل ہوا اور ابتداء میں منشیات فروشی اور پکٹ ڈیوٹی کرتا رہا۔
ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالف گروہ پر گرینیڈ حملوں اور پولیس پر فائرنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
ان حملوں میں مخالفین اور کئی راہگیر زخمی و ہلاک بھی ہوئے۔ ملزم کے خلاف کراچی اور اندرون سندھ میں پولیس مقابلوں سمیت دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے بلوچستان اور بعدازاں بیرونِ مُلک فرار ہو گیا۔
ملزم بیرون ملک سے بذریعہ فون اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہا اور کراچی میں بھتہ وصولی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں معاونت فراہم کرتا رہا۔
ملزم حال ہی میں کراچی واپس آیا اور اپنے گروہ کو منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گیا۔

