ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم پر ڈرون حملے کا دعویٰ

american base bahrain1794901417 0


تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال ایک ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فورسز کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ویب سائٹ ’سپاہ نیوز‘ نے بتایا کہ ایرانی فورسز کے جنگی ڈرونز نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر نصب امریکی فوج کے زیرِ استعمال ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی امریکی فوجی ڈرونز کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے حملے کو ایک ’درست نشانہ لگانے والا آپریشن‘ قرار دیا۔

ایرانی بیان میں ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ تو کیا گیا ہے، تاہم اس حملے سے ہونے والے نقصان یا ممکنہ جانی و مالی اثرات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے بھی اس دعوے کی تصدیق یا تردید سامنے آنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے اور خلیجی خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کی سکیورٹی اہم معاملہ بنی ہوئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ