پاسداران انقلاب کا بحرین کی شیخ عیسیٰ ائیربیس پر امریکی ریڈار سسٹم پر حملہ

news 1794901118 7107



news 1794901118 7107

(ویب ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین کی شیخ عیسیٰ ائیربیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی فوج نے ایران کے حملے ناکام بنادیے۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسے دیر سے کیوں آئے؟  قاری کی 12 سالہ طالبعلم پر ظلم کی انتہا

علاوہ ازیں ایران نے امریکا کے سات ایم کیوایم 170 سی ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر امریکی ڈرونز اصل حالت میں قبضے میں لے لیے گئے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا، مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظاموں سے MQ-1 ڈرون تباہ کیا، ایرانی فضائی دفاعی فورس نے امریکی ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

 ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کی تباہی کا اعلان کیا۔

 صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران حالت جنگ میں ہے اور دشمن ایران کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ