آپریشن غضب للحق؛ طورخم کے نزدیک کارروائی، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک

IMG 20260304 WA1457


پشاور: پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت طورخم کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے ایک اہم سرغنے کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چمن سیکٹر میں کی گئی اس کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ تین کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ مارا جانے والا دہشتگرد سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا اور علاقے میں دہشتگرد نیٹ ورک کا اہم حصہ تھا۔ گرفتار ہونے والے زخمی دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔
آپریشن غضب للحق پاک فوج کا جاری آپریشن ہے جس کا مقصد افغان سرحد کے قریب دہشتگرد عناصر کا خاتمہ اور سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک نہیں کر لیا جاتا۔

متعلقہ پوسٹ