تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ہر سپریم لیڈر کو نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
کاٹز نے اپنے بیان میں اسرائیلی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قیادت میں تبدیلی سے اسرائیل کی حکمت عملی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

