اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سائیڈ ایونٹ میں وزیر مملکت برائے ورچوئل اثاثہ جات بلال بن ثاقب نے اہم خطاب کیا۔
یہ خطاب سوشل بزنس، یوتھ اور ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی فورم سے کیا گیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی مسائل، پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کا اہم عالمی فورم ہے۔
خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

