جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے، عباس عراقچی

عباس عراقچی .webp


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، آبنائے ہرمز سے متعلق دوروزہ منصوبہ اب بھی زیرغور ہے۔

انکا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ہماری تجویز کا جواب نہیں دیا، ایران کی 7شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمزبند رہے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک کو سلامتی یقینی بنانے کیلئے خود اقدامات کرنے ہوں گے، خطے میں امریکا کے فوجی اڈے اپنی حفاظت کرنے میں بھی ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرکے غلط اسٹریٹجک فیصلہ کیا، موجودہ صورتحال سے نکلنے کی خاطر کوئی بھی معاہدہ قبول کرلینا مناسب نہیں، مزاحمت کے بعد مخالف کوایسی رعایت نہیں دینی چاہیے کہ وہ اِسے اپنی فتح کہے، کوئی بھی معاہدہ مستقل، حتمی ہونا چاہیے جویقینی بنائے کہ جنگ دوبارہ نہ چھڑے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ افزوده یورینیئم ایران سے باہر نہیں جائے گا، یہ واضح سرخ لکیر ہے، جوہری مواد سے متعلق ایساحل ممکن ہے جوملکی ضروریات کی ضمانت دے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ