اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ترکی پر سخت ردعمل

FB IMG 1758538850811 1



یروشلم – اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ "بیت المقدس اردوان کا نہیں، یہ ہمارا ہے۔”
نیتن یاہو کا یہ بیان ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ تبصرے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بیت المقدس کو مسلم امہ کا مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ بیت المقدس اسرائیل کا ’’ابدی دارالحکومت‘‘ ہے اور اسے کسی کو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنے تاریخی اور مذہبی حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق نیتن یاہو کا یہ بیان خطے میں ایک نئی سفارتی کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے، کیونکہ ترکی ماضی میں بھی اسرائیل کی پالیسیوں کا کھل کر مخالف رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ