نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور برازیل کے صدر کے ساتھ خصوصی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش سنگین چیلنجز اجاگر کیے اور کہا کہ ماحولیاتی انصاف کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کاربن کے اخراج میں کمی اور فنانسنگ میکانزم کو شفاف اور مساوی بنایا جائے تاکہ متاثرہ ممالک اپنے عوام کو ریلیف فراہم کر سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں شدید ماحولیاتی آفات کا سامنا کیا ہے، جن میں 2022 کے تباہ کن سیلاب نمایاں ہیں، اور یہ کہ ایسے ممالک کے لیے ہنگامی عالمی تعاون ناگزیر ہے۔


