فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات؛ علاقائی امن و استحکام پر زور

IMG 20261117 WA2211


راولپنڈی —بیورو رپورٹ محمد سلیم سے 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، بدلتی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطوں، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مستقل رابطے اور قریبی ہم آہنگی خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقوں نے علاقائی امن و سلامتی کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے راستوں پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ پوسٹ