
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال تقریباً 46 فیصد کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کا اوسط اضافہ 2.8 فیصد متوقع ہے۔
ریکروٹمنٹ ایجنسی کی 2027 کی سیلری گائیڈ کے مطابق متعدد ادارے ایک سے 5 فیصد تک تنخواہوں میں اضافہ کریں گے جب کہ 42 فیصد کمپنیاں تنخواہیں برقرار رکھیں گی۔
2.8 فیصد اضافے کے حساب سے 3 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ میں 84 درہم (تقریباً 6 ہزار 326 پاکستانی روپے)، 5 ہزار درہم میں 140 درہم (تقریباً 10 ہزار 543 روپے) اور 10 ہزار درہم میں 280 درہم (تقریباً 21 ہزار 87 روپے) اضافہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 42 فیصد کمپنیاں 2027 میں نئی بھرتیاں کریں گی اور 32 فیصد ادارے ملازمین کی تعداد برقرار رکھیں گے۔
نئی بھرتیوں میں اوسط اضافہ 0.9 فیصد متوقع ہے جب کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع بڑھنے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چینی الیکٹرک مسافر طیارے نے کامیابی کیساتھ پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی

