ہیلی کاپٹر زمین بوس

news 1794993275 6982



news 1794993275 6982

(ویب  ڈیسک)اردن کی مسلح افواج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فوجی تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو فوجی پائلٹس جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم اردن کی فوج کے سرکاری بیان میں تاحال جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اردن کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر بدھ کو معمول کی تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا، واقعے کے فوراً بعد متعلقہ امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کردی اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق فوجی حکام نے کہا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سنگاپور کے نائب وزیراعظم  گن کم یونگ سے ملاقات





Source link

متعلقہ پوسٹ