ایران کا امریکہ سے جوہری معاہدے کے لیے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی واپسی کی شرط

IMG 20260527 WA1826


تہران / واشنگٹن — برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی امن یا جوہری معاہدے پر اسی صورت میں دستخط کرے گا جب اس کے 24 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے بحال کر دیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق ایران نے یہ شرط مذاکرات کی بنیادی پیشگی شرط کے طور پر رکھی ہے اور اس سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ یہ اثاثے مختلف ممالک میں پابندیوں کے باعث عرصے سے منجمد ہیں۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم دونوں فریقوں کے درمیان بنیادی نکات پر اختلافات برقرار ہیں۔

متعلقہ پوسٹ