چوہنگ کے علاقے میں بھائیوں کے درمیان مالی لین دین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک بھائی قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جمشید انجم ججہ نے اپنے دو بھائیوں سہیل انجم ججہ اور نفیس انجم ججہ پر چھری سے حملہ کر دیا، چھری کے وار سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی سہیل انجم ججہ عمر 55 سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی نفیس انجم ججہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید انجم ججہ کو گرفتار کر لیا، واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Source link

