فائزہ خان کا حنا الطاف کو انوکھا جواب، رات گئے کراچی کی سڑک پر واک

fotojet 2026 11 19t111502 4251795068932 0


پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے حنا الطاف کے کراچی کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رات گئے شہر کی سڑک پر واک کی ویڈیو شیئر کر دی۔

حنا الطاف نے حال ہی میں کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں خواتین محفوظ نہیں ہیں جس کے بعد فائزہ خان نے رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر سڑک پر واک کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور کہا کہ کون کہتا ہے کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟

اداکارہ کے مطابق وہ گھر میں گھبراہٹ محسوس ہونے پر واک کے لیے نکلیں اور خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

اس سے قبل ایمن خان اور منیب بٹ بھی حنا الطاف کے بیان سے اختلاف کر چکے ہیں۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ