لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی حکومت کے بیان کے مطابق، اسٹارمر نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی معاہدے کو پائیدار اور دیرپا امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کسی بھی امن معاہدے پر عملدرآمد میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حمل بحال کرنے پر اتفاق کیا تاکہ عالمی معاشی دباؤ کم ہو سکے، اور فرانس میں آئندہ ہفتے ہونے والے جی۷ سربراہی اجلاس سے قبل رابطے میں رہنے کا عزم کیا۔

