پاکستان، ایران اور سعودی عرب کا سفارتی کوششوں میں ’تازہ پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال

399694 1057656635


پاکستان، سعودی عرب، قطر اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان جمعرات کو رابطے ہوئے ہیں جن میں خطے کی تازہ صورت حال پر تبالہ خیال کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ تازہ صورت حال اور تہران میں حالیہ مذاکرات کے بعد سے ان ممالک کے درمیان سفارتی کوششوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ یمن کے ایران نواز حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آئی ہے۔

دوسری جانب قطر، امریکہ اور ایران کے درمیان وسیع تر جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔

ایسے میں جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب، پاکستان، قطر اور ترکی سمیت خطے کے کئی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ رابطے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور تمام فریقین پر تعمیری انداز میں رابطے جاری رکھنے کی ضرورت اجاگر کی۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں علاقائی صورتحال اور خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے بھی جمعرات کو رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر عمان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

ارنا کے مطابق ان رابطوں میں خطے میں استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان رابطوں میں علاقائی صورتحال اور سفارتی پیش رفت زیر بحث آئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ