سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سویٹر، شال اور دیگر اونی ملبوسات کا استعمال بڑھ جاتا ہے، لیکن اکثر دھونے کے بعد یہ کپڑے سکڑ جاتے ہیں، ان کا رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے یا اپنی اصل شکل کھو بیٹھتے ہیں۔
ایسے میں چند آسان طریقے اپنا کر آپ اپنے پسندیدہ اونی کپڑوں کو برسوں تک نئے جیسا رکھ سکتے ہیں۔
گرم پانی کا استعمال نہ کریں
اونی کپڑے ہمیشہ ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے دھوئیں، کیونکہ گرم پانی اون کے ریشوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور کپڑے سکڑ سکتے ہیں۔
عام واشنگ پاؤڈر سے پرہیز کریں
اونی کپڑوں کے لیے مخصوص ہلکا لیکویڈ ڈٹرجنٹ استعمال کریں اور اسے براہِ راست کپڑوں پر ڈالنے کے بجائے پہلے پانی میں گھول لیں۔
کپڑوں کو رگڑنے اور مروڑنے سے بچیں
اونی ملبوسات کو زور سے رگڑنے یا مروڑنے سے ان کی بناوٹ خراب ہو سکتی ہے۔ واشنگ مشین میں دھوتے وقت کپڑے کی ہدایات کے مطابق وول یا ڈیلکیٹ موڈ منتخب کریں۔
ہینگر پر لٹکانے کی غلطی نہ کریں
گیلے اونی کپڑوں کو ہینگر یا رسی پر لٹکانے سے ان کی شکل بگڑ سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ انہیں کسی چپٹی سطح پر تولیہ بچھا کر خشک کریں۔
تیز دھوپ سے بچائیں
اونی کپڑوں کو براہِ راست دھوپ میں خشک کرنے کے بجائے کسی سایہ دار اور ہوادار جگہ پر رکھیں تاکہ ان کی رنگت اور نرمی برقرار رہے۔
الماری میں رکھنے کا درست طریقہ
اونی کپڑوں کو مکمل خشک کرنے کے بعد ہی الماری میں رکھیں، کیونکہ معمولی نمی بھی بدبو اور پھپھوندی کا سبب بن سکتی ہے۔

