جبوتی کے ساحل کی قریب کشتی الٹنے سے 109 افراد ہلاک

2025 09 03t124836z 1 lynxmpel820q3 rtroptp 4 israe1791720684 0


جبوتی کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 109 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے جن میں 15 بچے بھی شامل تھے جبکہ تقریباً 116 افراد لاپتہ ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے بیان کے مطابق، بچ جانے والوں نے بتایا کہ یہ کشتی جو 350 افراد کو جبوتی سے یمن لے جا رہی تھی، جبوتی کے قصبے ‘اوبوک’  کے شمال میں الٹ گئی۔

جبوتی میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مشن چیف، الیگزینڈر کوئساک نے بیان میں کہا، "یہ انسانی جانوں کا ایک انتہائی افسوسناک نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں بچ جانے والوں اور ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے یا جو ابھی تک اپنے رشتہ داروں کے بارے میں کسی خبر کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے جبوتی کے حکام کے ساتھ مل کر جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ