جی ٹی اے 6 بالآخر ریلیز ہو گیا، شائقین کا زبردست ردعمل

gta1784315154 0


دنیا بھر کے گیمنگ شائقین کا طویل انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ مقبول ترین ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو کا نیا پارٹ ’جی ٹی اے 6‘ باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

گیم کی ریلیز مختلف ممالک میں 19 نومبر 2026 کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوئی، جس کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا۔

جی ٹی اے 6 ابتدائی طور پر پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس/ایس کے لیے دستیاب ہے۔

نئی گیم کی کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست لیونیڈا اور وائس سٹی میں پیش آتی ہے جس کے مرکزی کردار لوسیا اور جیسن ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گیم کا ڈاؤن لوڈ سائز تقریباً 212 جی بی ہے، جبکہ ابتدائی طور پر صرف سنگل پلیئر موڈ دستیاب ہے۔

گیم کو ناقدین کی جانب سے بھی غیر معمولی پذیرائی ملی ہے جبکہ بعض گیمنگ ویب سائٹس نے اسے بہترین ریٹنگ دی ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ