فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ: مشکل حالات میں جوانوں کے دفاعِ وطن کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف

IMG 20261119 WA2423


راولپنڈی — چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کیا، جہاں انہیں خطے کی مجموعی سلامتی، فوجی تیاری اور بیرونی مداخلت کے حامی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے آغاز میں فیلڈ مارشل نے شہدائے پاکستان کے یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔
فوجی جوانوں سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل آپریشنل حالات میں ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل تیاری اور دفاعِ وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے جوانوں کے عزم اور لگن کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کی کوششوں میں شریک رہے گی۔ اس موقع پر بلوچستان کے عوام کی بہبود کے لیے جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

متعلقہ پوسٹ