ٹرمپ: ایران تنازع ختم کرانے کے لیے روس اور چین سے مدد نہیں مانگیں گے

IMG 20261119 WA2432


شینزین — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جاری تنازع ختم کرانے کے لیے وہ روس یا چین سے مدد نہیں مانگیں گے۔ چین کے شہر شینزین میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ تاریخی سہ فریقی ملاقات سے قبل انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے کو خود حل کرنے کے قابل ہے۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران اپنی بحری، فضائی اور اینٹی ایئرکرافٹ صلاحیتوں میں شدید نقصان کا شکار ہو چکا ہے اور وہ معاہدے کی خواہاں ہے، اس لیے امریکہ کو بیرونی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا: ”ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں، میں مدد مانگنے نہیں جاؤں گا۔“
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے نہیں روکا جائے گا اور یہی معاملہ سہ فریقی ملاقات کا مرکزی نکتہ ہوگا۔ انہوں نے امریکہ، روس اور چین کو دنیا کے تین بڑے جوہری طاقتوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے اور ان کے استعمال کے خطرے کو کم کرنے پر بات کر سکتے ہیں۔
ملاقات میں ایران اور یوکرین کے تنازعات، جوہری عدم پھیلاؤ، تجارت اور مصنوعی ذہانت بھی زیر بحث آئیں گے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ایک ہی ملاقات سے جوہری کنٹرول یا ایران تنازعے کے حل میں کوئی فوری بڑی پیش رفت متوقع نہیں۔

متعلقہ پوسٹ