افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا بڑھتا خطرہ

1795085793 افغانستان 1 1.webp


افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا بڑھتا خطرہ

ایرانی بارڈر گارڈز نے تائیباد سرحد پر افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ناجائز طالبان رجیم میں افغانستان سے منشیات اسمگلنگ اور بڑھتی دہشت گردی سے ہمسایہ ممالک شدید متاثر ہورہے ہیں۔

ایرانی جریدہ ایس این این اور افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز نے تائیباد سرحد پر افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایرانی جریدے نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان اسمگلروں سے 55 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد مسلح اسمگلر موٹر سائیکل اور سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایرانی حکام نے افغانستان سے یورپ اور خلیجی ممالک اسمگل کی جانے والی 3 ہزار 663 کلوگرام آئس ضبط کی۔

دفاعی و سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان ایک ناکام ریاست کے ساتھ انتہا پسندی اور منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بھی بن چکا ہے جس کے اثرات پورے خطے تک پھیل رہے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ