
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کےقومی دن عید الاتحاد کی تقریبات کےموقع پر دبئی کے نجی اسکولز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 سے 4 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےمطابق ہفتہ وار تعطیلات کو شامل کرنے سے طلبہ کو مسلسل پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی،جبکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں 7 دسمبر بروز پیر سے بحال ہوں گی۔
عید الاتحاد متحدہ عرب امارات کے قیام کی یاد میں منائی جاتی ہے،جس کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی تھی۔
دوسری جانب وزارت انسانی وسائل کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین کو بھی 2 اور 3 دسمبر کو سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بس بہت ہوا۔۔!وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

