ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: افتتاحی میچ میں بنگلا دیش اے نے  ہانگ کانگ کو ہرا دیا

web pic 2026 11 19t233654 6691795113540 0



اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش اے نے کپتان سیف حسن اور یاسر علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ انشے رتھ نے 77 جبکہ اعزاز خان نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 128 رنز کی شراکت قائم کی۔

بنگلا دیش اے کی جانب سے اقبال حسین ایمن نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلا دیش اے نے 220 رنز کا ہدف 41ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان سیف حسن نے ناقابلِ شکست 86 رنز بنائے، جبکہ یاسر علی 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 113 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ