متحدہ عرب امارات سائیبر حملوں کی زد میں، چالیس دہشت گرد گروہوں کے سائبر اٹیک ناکام بنا دیئے گئے

news 1795110480 2541



news 1795110480 2541

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات سائیبر حملوں کی زد میں ہے۔ مختصر دورانیہ میں دہشتگرد  گروہوں کے  درجنوں سائبر حملے ہو گئے۔

امارات کی سائبر سکیورٹی کونسل نے متحدہ عرب امارات پر 40 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے سائبر حملے ناکام بنادیئے ہیں۔

اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امارات کے سائبر  ڈیفینس سسٹم نے حملوں کو ناکام بنایا اور ان حملوں کے پیچھے موجود گروہوں کی نشاندہی بھی کر لی۔

امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کے  نیٹ ورک 20 سے زائد ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں۔یران اور پاسداران انقلاب سے منسلک نیٹ ورکس بھی سائبر حملوں میں ملوث پائے گئے  ہیں۔

امارات کے سائبر سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یو اے ای میں گھروں، فارم ہاوسز اور گاڑیوں کے سکیورٹی کیمروں کو ہیک کرنے کی کوششیں کی گئیں اور پبلک کیمروں کی چند ویڈیوز ہیک کرکے سوشل میڈیا پر پھیلا کر خوف پھیلایا گیا۔

دہشت گرد گروہوں نے سائبر حملوں میں بجلی، پانی، سمندری پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور ہسپتالوں کو  بھی نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے:  افغانستان فریڈم فرنٹ نے ملاں ہیبت اللہ کی اقتدار میں شراکت کی دعوت ٹھکرا دی

امارات کی سائبر سکیورٹی کونسل نے یو اے ای کے عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آوازیں  فیبریکیٹ کی جارہی ہیں۔ 

اس دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ  ہیکرز نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے۔  ہیکرز جعلی سفری معلومات کے ذریعے سادہ لوح مسافروں کو رقم کسی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا دھوکا دیتے ہیں اور ائیرپورٹ پر موجود مسافر کو یکلخت ان کی بکنگ تبدیل ہونے کا مسیج بھیج کر بوکھاتے ہین اور فراڈ کا نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا 

  آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے کئے جا رہے سائبر حملوں کی پیچیدگی اور  فریکوئنسی بڑھ رہی ہے۔  یو اے ای کے عوام پر کئے جا رہے سائبر حملوں میں ڈیٹا چوری، جعلی شناخت، بلیک میلنگ اور جعلی معلومات پھیلانا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا





Source link

متعلقہ پوسٹ