خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف صف اول کی بہادر فورس ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل 4.webp


خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف صف اول کی بہادر فورس ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع، سلامتی کے لیے افسران وجوانوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف بہادر صف اول کی فورس قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

میرانشاہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
WhatsApp Image 2026 11 20 at 10.35.31 AM

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
WhatsApp Image 2026 11 20 at 10.35.32 AM 1

فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع، سلامتی کے لیے افسران وجوانوں کے عزم کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف بہادر صف اول کی فورس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس کی قربانیوں اور ثابت قدم پر فخر ہے۔
WhatsApp Image 2026 11 20 at 10.35.31 AM 1

اس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور خیبرپختونخوا میں حاصل امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے ہرم مکن اقدامات جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ