
(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی نیوز اینکر روبیکا لیاقت یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایک لفظ کی غلطی پر تنقید اور طنز کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں یورپ کی گرمی کی لہر پر گفتگو کرتے ہوئے روبیکا لیاقت نے یورپی ممالک میں گرمی کی شدت کی مختلف وجوہات بیان کیں۔
بھا رتی نیوز اینکر روبیکا نے تیسری وجہ نمی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں گرمی کی لہر کے دوران ہوا کی آمد و رفت رک جاتی ہے، جس کے باعث پسینہ خشک نہیں ہوتا اور گھٹن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
She is Rubika Liyaquat, self-proclaimed journalist. She is explaining how European houses have insulin injected into their walls to protect them from heatwaves. It’s called insulation, Rubika. Insulin is used to treat diabetes. ???????? This is the level of journalism we’re expected to take seriously. https://t.co/ddBO6Kyq4f
— Dr Nimo Yadav 2.0 (@DrNimoYadav) November 18, 2026
اس کے بعد انہوں نے یورپی گھروں کی تعمیر کے طریقے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں گھروں کی دیواروں پر ’’انسولین‘‘ جیسا فوم لگایا جاتا ہے، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
دراصل وہ ’’انسولیشن‘‘ (حرارت سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والا مواد) کہنا چاہ رہی تھیں جبکہ انسولین ایک ہارمون ہے جو ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔
روبیکا لیاقت نے یورپی گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہ ہونے کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرد علاقوں میں واقع ہونے کے باعث یورپ کے گھروں میں عموماً اے سی نہیں ہوتے اور وہاں اے سی لگانے کے لیے بھی سخت قوانین موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین نے ان کے انسولین والے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں،واضح رہے کہ یورپ میں گرمی کی لہر سے متعلق روبیکا لیاقت کا یہ پہلا بیان نہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہو۔
اس سے قبل رواں ماہ ان کی ایک اور ویڈیو بھی زیرِ گردش ہوئی تھی، جس میں بھا رتی اینکرروبیکا لیاقت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں آلودگی بھارتی شہریوں کو گرمی سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ یورپ کی صاف ہوا سورج کی روشنی کو جلد کے لیے زیادہ نقصان دہ بناتی ہے اس بیان پر بھی انہیں سوشل میڈیا پر شدید طنز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

