میڈرڈ (خبررساں ایجنسیاں) اسپین نے 5 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مستفید ہونے والے افراد ملک کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے۔
وزیر نے وضاحت کی کہ وہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم 5 ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں۔ تاہم، درخواست دینے والوں کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا ضروری ہوگا۔
یہ فیصلہ ان کے بچوں پر بھی لاگو ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کی معیشت کو تقویت دینے اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

