غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں کشتی حادثات: 4 برسوں میں 335 پاکستانی جاں بحق

IMG 20260713 WA0108


گزشتہ چار برسوں کے دوران غیر قانونی طریقے سے یورپی ممالک جانے کی کوشش میں پیش آنے والے کشتی حادثات میں 335 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق جون 2023 سے اب تک 7 مہلک حادثات رپورٹ ہوئے۔
سب سے بڑا حادثہ جون 2023 میں پیش آیا جب یونان جاتے ہوئے کشتی حادثے کا شکار ہوئی، جس میں سوار 226 پاکستانیوں میں سے 207 جاں بحق اور صرف 19 زندہ بچ سکے۔ دسمبر 2024 میں ایک اور کشتی یونان کے راستے میں ڈوبی، جس میں 69 پاکستانی سوار تھے، 25 جاں بحق ہوئے جبکہ 44 بچا لیے گئے۔
جنوری 2025 میں مراکش کے قریب حادثے میں 70 پاکستانی سوار تھے، جبکہ فروری 2025 میں لیبیا کے قریب حادثے میں 40 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی، جن میں سے 23 جاں بحق اور 13 زندہ بچ گئے۔
مزید برآں، 2025 اور 2026 کے دوران لیبیا سے "ڈنکی” کے ذریعے سفر کرتے ہوئے چار بڑے کشتی حادثات (فروری، اپریل، اکتوبر 2025 اور اپریل 2026) میں 102 پاکستانی متاثر ہوئے، جن میں 71 افراد جاں بحق اور 30 زندہ بچائے جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ