ٹرینی ڈاکٹروں کی شادی پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی وضاحت

hayatabad medical complex1795109056 0



پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹرینیز کی شادی پر پابندی سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور اسپتال کی ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرینی ڈاکٹروں کو دوران تربیت شادی کرنے سے روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ادارے میں اس حوالے سے کوئی پالیسی موجود ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں گردش کرنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعبہ میڈیکل ایجوکیشن کے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹرینیز کو تربیت مکمل ہونے تک شادی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ٹرینی ڈاکٹروں کی شادی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی جبکہ غیر مصدقہ معلومات کی اشاعت سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا ہونے اور طبی ادارے کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ ادارے سے متعلق خبروں کی اشاعت سے قبل میڈیا سیل یا متعلقہ حکام سے معلومات کی تصدیق کی جائے تاکہ درست اور مستند معلومات عوام تک پہنچائی جا سکیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ