حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 5 روپے 45 پیسے سستا کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت 369 روپے 6 پیسے مقرر کی ہے جبکہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 374 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت نے گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 391 روپے 52 پیسے مقرر کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
Source link

