سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نکھل گپتا کو آج سزا سنائی جائے گی

سکھ رہنما قتل کیس.webp


سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نکھل گپتا کو آج سزا سنائی جائے گی

امریکی محکمہ انصاف نے عدالت سے نکھل گپتا کو 24 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے

امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو نیویارک کی عدالت آج سزا سنائے گی، جبکہ متاثرہ سکھ رہنما بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت پہنچ گئے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے پراسیکیوٹرز عدالت میں نکھل گپتا کے خلاف الزامات پیش کریں گے۔ بھارتی شہری پہلے ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے عدالت سے نکھل گپتا کو 24 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ اس مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم اور مبینہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ وکاش یادو کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، وہ بھارت میں روپوش ہے۔

دوسری جانب عدالتی کارروائی کے موقع پر نیویارک کی عدالت کے باہر سکھ برادری کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جہاں خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ہتھکڑیوں میں جکڑی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق نکھل گپتا پر امریکی سرزمین پر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جس کا وہ اعتراف جرم کر چکا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ