معروف اینکر ربیعہ احسن کے قتل میں ملوث شوہر کو ورثا نے معاف کر دیا، اڈیالہ جیل سے رہا

ربیعہ احسن 1.webp


معروف اینکر ربیعہ احسن کے قتل میں ملوث شوہر کو ورثا نے معاف کر دیا، اڈیالہ جیل سے رہا

خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن مبینہ طور پر اپنے شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تھیں

خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی رہائی کے احکامات (روبکار) اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ملزم کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی، تاہم ضروری دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث رہائی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا تھا، جس کے بعد مقتولہ کی والدہ، بہن اور مقدمے کے مدعی خرم احمد نے عدالت میں حلف نامے بھی جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن مبینہ طور پر اپنے شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تھیں، واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ