سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

web pic 2026 11 21t051910 8301795220525 0



اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کو تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے نجران ریجن، ریاض شہر اور السلیل گورنری میں ابتدائی وارننگ سسٹم کے ذریعے ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے چند منٹ بعد خطرہ ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔

شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور الرٹ کے دوران کھلی جگہوں، شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہیں۔

شہری دفاع نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں یا ان کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر حساس سکیورٹی معلومات شیئر کرنے سے بھی خبردار کیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ