پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘ مکمل
‘مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہے’
پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی تیسری مشترکہ مشق “ایلانگ اسٹرائیک تھری” نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں مکمل ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے درمیان دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق کا آغاز 9 نومبر 2026 کو ہوا تھا۔
مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ اور آپریشنل ڈرلز و طریقہ کار میں مزید نکھار لانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق کے دوران بہترین پیشہ ورانہ طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ ہے۔

