روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔
حملوں کے دوران رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں.
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
ابتدائی اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 60 بتائی گئی ہے، جبکہ حملے کی تفصیلات میں بیلسٹک میزائلوں کے بعد ڈرون حملوں کا بھی ذکر ہے۔
شہری علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچنے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

