محسن نقوی کی نام لیے بغیر وزیر کو سخت تنبیہ: "منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے”

IMG 20261122 224850

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی یا صوبائی وزیر کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف محض ٹی وی اسکرین پر جگہ بنانے کے لیے ان پر تنقید کرتے ہیں، تاہم جس دن انہوں نے جواب دیا، وہ وزیر منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے متعلقہ وزیر کے بیانات اور تبصرے انتہائی صبر و تحمل سے برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کسی وزیر کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ملک کی کاروباری برادری پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وزیرِ داخلہ نے تاجروں کا بھرپور دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کاروباری شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ پاکستان کے معزز شہری ہیں۔ یہ افراد وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور اہم عہدیدار رہ چکے ہیں، اور ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

محسن نقوی نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ اگر یہ کاروباری حضرات واقعی اتنے ہی برے ہیں، تو پھر ہر انتخاب کے موقع پر ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں وصول کیے جاتے ہیں؟

متعلقہ پوسٹ