پاکستان کی میزبانی میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز

regional1795448153 0



انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2027 سے قبل پاکستان کی میزبانی میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔

چوتھے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2027 کے سلسلے میں پانچ روزہ ریجنل ورکشاپ کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اسلام آباد میں 23 سے27 نومبر تک منعقد ہونے والی ریجنل ورکشاپ میں 22 ممالک کے ٹرینرز اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

مہمان خصوصی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے2027 میں چوتھے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کی میزبانی کو پاکستان کیلئے اہم اعزاز قراردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی کامیابیاں پاکستان کے مستقبل اور سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام کو تشکیل دیں گی۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ پاکستان کے چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس 3500 میگا واٹ سے زائد نیوکلیئر انرجی پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے21 کینسر اسپتال ملک کے تقریباً 80 فی صد کینسر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ  میں عالمی و مقامی ماہرین لیکچرز دیں گے۔ورکشاپ میں طلبا کے انتخاب، تربیت، رہنمائی اور جدید سائنسی علوم کی تدریس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ