روسی جنگی طیاروں کی آمد پراہم ملک میں   ہنگامی سائرن بج اٹھے شہری خوفزدہ

news 1795497761 2771



news 1795497761 2771

(24 نیوز)جنوبی کوریا نے روسی جنگی طیاروں کی اپنی فضائی حدود کے قریب آمد پر فوری طور پر لڑاکا طیارے فضا میں بھیج دیے، جبکہ ملک کے مشرقی ساحل کے قریب واقع ایک جزیرے پر شہریوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔

  رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا، جب روسی جنگی طیارے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کے قریب پہنچے۔ صورتحال کے پیش نظر جنوبی کوریا کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے روانہ کیے تاکہ فضائی حدود کی نگرانی اور سکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جزیرے اُلیونگ میں تقریباً 9 ہزار افراد آباد ہیں، جو جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں تقریباً 130 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑے نام کی واپسی نے سرمایہ کاروں کی امیدیں جگا دیں ،سونا بھی مہنگا ہوگیا!

روسی طیاروں کی نقل و حرکت کے بعد جزیرے کے رہائشیوں کے لیے فضائی حملے سے متعلق ہنگامی وارننگ جاری کی گئی اور انہیں محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

تاہم مقامی ڈیزاسٹر پورٹل پر جاری ہونے والے الرٹ پیغامات کے مطابق یہ وارننگ جاری ہونے کے چند ہی منٹ بعد واپس لے لی گئی۔

بلومبرگ کے مطابق خطے میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں، جبکہ ماسکو کی جانب سے اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کو امریکا کے اتحادی ممالک کی دفاعی تیاریوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس واقعے نے مشرقی ایشیا میں فضائی سکیورٹی اور روس کی فوجی سرگرمیوں سے متعلق خدشات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ