’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے بعد اب ’پاکستانز گاٹ لیٹنٹ‘ ریلیز کیلئے تیار، پہلی قسط کب دیکھ سکیں گے؟ جانیے

fotojet 2026 11 24t123809 3061795505926 0


بھارتی کامیڈین سمے رائنا کے مشہور کامیڈی شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی طرز پر پاکستان میں بھی ’پاکستانز گاٹ لیٹنٹ‘ کے نام سے نیا شو آنے والا ہے۔

شو کا اعلان 9 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ اس کی پہلی قسط 28 نومبر کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔

شو میں مزاحیہ پرفارمنسز، روسٹنگ اور منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔

شو کے ججز میں شرحبیل صدیقی، عثمان مظہر، مزمل میسیا اور متھیرا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شو کی تشہیری ویڈیوز میں فیروز خان، حمائمہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، شکیل صدیقی، رؤف لالا اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سمیت متعدد معروف شخصیات بھی نظر آئی ہیں۔

تاہم ریلیز سے قبل ہی پاکستانی شو کا بھارتی شو سے موازنہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ دونوں کے فارمیٹ میں مماثلت کے باعث سوشل میڈیا پر شو کی انفرادیت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ