
(ویب ڈیسک) ایران نے ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔
ایرانی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں امریکی ڈرون کا سراغ لگایا گیاجس کے بعد ایرانی فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ایرانی فوج کے مطابق ایرانی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں، کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شوگر سیکٹر کے لیے نئی قومی ڈی ریگولیشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کی جانب سے تاحال ایرانی فوج کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی ۔

