دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ سے پہلے بم حملے کی نئی دھمکی

2709003 diljitdosanjh 1726844309



بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ کنسرٹ 29 نومبر کو بنگلور میں منعقد ہونا ہے، جس سے قبل حکام کو ایک مشتبہ ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو بھیجی گئی، جس میں کنسرٹ کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے۔ پیغام میں ان افراد کو بھی نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جو تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مبینہ ای میل میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو کنسرٹ میں نہ لائیں۔ اس کے علاوہ فون کالز کا جواب دینے اور میٹرو میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس پیغام کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس میں دی گئی اطلاعات کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ممکنہ خطرے کی نوعیت کا تعین کیا جاسکے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ