جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی کے کارکنان نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کو دھرنا دے کر بند کردیا۔
ایکسپریسن یوز کے مطابق جے یوآئی کے کارکنان نے پارٹی قائد کی کال پر کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر دھرنے دیتے ہوئے حب ریور روڈ، سہراب گوٹھ، گھگر پھاٹک پر احتجاج شروع کردیا۔
جے یو آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے کراچی سے حیدراباد جاننے والی سڑک بند کر دی
حیدراباد سے کراچی انے والی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا، سپر ہائی وے کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا، سپر ہائی وے کو الاصف اس کے قریب مکمل بلاک کیا گیا ہے pic.twitter.com/6cr0yqFOBK— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) November 26, 2026
اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان بڑی تعداد میں گھگر پھاٹک پر جمع ہوئے اور دھرنا دے دیا۔
واضح رہے کہ جے یو آٗی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو ملک بھر کے ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کر کے تاحکم ثانی احتجاج پر بیٹھنے کی ہدایت کی، جس پر ملک بھر کے ہائی ویز اور موٹرویز کو جے یو آئی کے کارکنان نے بند کردیا ہے۔

