بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔
بلوچستان بار کونسل نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے پر آج صوبے کی تمام عدالتوں میں وکلاء عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا۔
بلوچستان بار کونسل نے گرفتار سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے آئینی اور قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
بار کونسل نے سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق شہریوں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔
Source link

