فلائی جناح کی کراچی سے ابوظہبی کیلیے بروازہ راست پروازیں شروع

flyjinnahabudhabi1795808377 0


فلائی جناح کی کراچی سے ابوظہبی کی پہلی پرواز 112 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی پہلی نجی پرواز کی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئرپورٹ مینیجر وحید رزاق نے کیک کاٹا اور افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں فلائی جناح کے ایئرپورٹ مینیجر اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

ابوظہبی کے لیے کراچی سے افتتاحی پروازائیربس 320 ساختہ طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی۔ مقررہ وقت پر پرواز کی روانگی کے دوران فلائی جناح نے بروقت روانگی کے معیار کو برقرار رکھا اور سابقہ روایت کو برقرار رکھا۔

کراچی سے ابوظہبی کیلیے ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فلائی جناح کا ابوظہبی روٹ ساتواں بین الاقوامی روٹ ہے جس پر آج سے آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ فلائی جناح اس سے قبل جدہ، ریاض، دمام، بحرین، دبئی اور شارجہ کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ