ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے جمعہ کو دیوالیہ پن کا کیس دائر کر دیا جس کے بعد کمپنی نے اپنی تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت مستقل طور پر بند کر دی۔
رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کو ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافے کے نتیجے میں بڑے مالی بحران کا سامنا تھا۔ کمپنی کی مالی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اسے ہنگامی فنڈز بھی حاصل نہ ہوسکے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔
دیوالیہ پن کی کارروائی کے بعد ایئرلائن کی تمام پروازیں بند کردی گئی ہیں جبکہ نئے ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی کسٹمر سروس بھی بند ہوچکی ہے جس سے متاثرہ مسافروں کو معلومات اور معاونت کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایئرلائن کے دیوالیہ ہونے کے بعد پہلے سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے لیے بھی رقم کی واپسی غیر یقینی ہوگئی ہے۔ دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے تحت رقوم کی واپسی کی کوئی ضمانت نہیں جس کے باعث مسافروں کو مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

