کراچی میں سیاسی جماعت کی ریلی، کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟

391750 KarachiTrafficPhotoFile 1442262175


کراچی ٹریفک پولیس نے اتوار کو شہر میں سیاسی جماعت کی ریلی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں  29 نومبر کو سیاسی جماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے باعث شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل راستوں متبادل روٹ جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ پر آئے گی جس کی وجہ پی آئی ڈی سی چوک ، عبداللہ ہارون روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران ایم آر کیانی چوک سے ہوٹل آواری براستہ فوارہ چوک جانے والے شہری سیدھا سرور شہید روڈ ، عبداللہ ہارون روڈ اور لکی اسٹار کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔

کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ سے صدر زیب مارکیٹ یا ریگل چوک جانے والے شہری سب میرین چوک سے بائیں جانب کلب روڈ ، پی آئی ڈی سی ، شاہین کمپلیکس یا میٹرو پول سے سرور شہید ، ہوٹل آواری چورنگی سے بائیں جانب ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ والا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

 صدر موبائل مارکیٹ سے کینٹ اسٹیشن براستہ ریکس سینٹر (ایٹریم مال سگنل) جانے والے شہری زیب النسا اسٹریٹ ، ایٹریم لائٹ سگنل سے بائیں جانب لکی اسٹار ، ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ ، مہران انڈر پاس والے راستے کا انتخاب کریں جبکہ کھجور چوک سے فوارہ چوک براستہ ایوان صدر روڈ جانے والی ٹریفک کو آرٹلری میدان تھانے والی گلی سے ایم آر کیانی چوک کی جانب بھیجا جائیگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری زحمت اور تاخیر سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستوں کو اختیار کریں۔ ترجمان نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 یا ایف ایم ریڈیو 88.6 سے تازہ ترین صورتحال معلوم کر سکتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ