برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب مشتبہ ڈرونزکی پروازیں، امریکی فورسز نے ناکارہ بنا دیا 

news 1795927164 5856



news 1795927164 5856

(24 نیوز )برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب مشتبہ ڈرونز کی پروازوں نے سیکیورٹی خدشات بڑھا دیے۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئےڈرونز ناکارہ بنا دیے،برطانوی فضائی اڈے کے گرد چھ مشتبہ ڈرونز دیکھے گئے،جنہیں امریکی انسدادِ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پسپا کیا گیا۔

امریکی فضائیہ نےواقعے میں ایران کےملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ حکام کے مطابق ڈرونز سے کسی امریکی اہلکار، طیارے یا فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب برطانوی وزارتِ دفاع نے فوجی اڈوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کے لیے 47 کروڑ پاؤنڈ کے اضافی فنڈز دینے کا اعلان کردیا ہے





Source link

متعلقہ پوسٹ