پاکستانی خلا باز ذیشان علی سمیت 3 خلا باز زمین کی جانب روانہ، شین ژو 23 خلائی اسٹیشن سے الگ
خلائی جہاز کا واپسی کیپسول زمینی کنٹرول کی ہدایات کے مطابق مناسب وقت پر زمین کی فضا میں داخل ہوگا
چین کا شین ژو 23 خلائی جہاز تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ الگ ہوگیا، جس کے بعد پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی سمیت 3 خلا بازوں نے زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کردیا۔
چینی حکام کے مطابق شین ژو 23 خلائی جہاز 29 نومبر کو بیجنگ وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا، علیحدگی سے قبل تینوں خلا بازوں نے ضروری انتظامی اور سائنسی امور مکمل کیے۔
خلائی اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے خلا بازوں نے تجرباتی ڈیٹا کی منتقلی اور اسٹیشن سے متعلق انتظامی ریکارڈ کی تکمیل سمیت دیگر ضروری ذمہ داریاں انجام دیں۔
شین ژو 23 میں سوار خلا باز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور پاکستان کے محمد ذیشان علی جلد زمین پر واپس پہنچیں گے، خلائی جہاز کا واپسی کیپسول زمینی کنٹرول کی ہدایات کے مطابق مناسب وقت پر زمین کی فضا میں داخل ہوگا۔
پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کی واپسی کا سفر پاکستانی خلائی تاریخ کے اہم مرحلے کی تکمیل کی جانب پیش رفت ہے۔

